لاہور۔22مئی (اے پی پی):لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سےصفائی آپریشن کی جامع حکمتِ عملی کو کامیاب بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی نے عید قربان سے قبل تمام سینٹری ورکرز اورآفیسرز کی ٹرانسفر پوسٹنگ کومکمل بین اورفیصلے پر عملدرآمد کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری نے’’ اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ پر بین عید قربان میگا صفائی آپریشن کی تیاریوں کے پیش نظر لگایا گیا ہے،عید قربان میگا صفائی آپریشن کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی سے بہترین حکمت عملی مرتب کرنے میں مدد ملے گی، تاہم اخباری اشتہارات میں اعلان کردہ آسامیوں پر امیدواران آن لائن پورٹل پر اپلائی کر سکیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600275