اقوام متحدہ ۔17اکتوبر (اے پی پی):یمن میں اقوام متحدہ کی کوششوں سے متحارب فریقین کے مابین قیدیوں کا تبادلہ جاری ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق گزشتہ روز فریقین نے اپنی حراست میں موجود ایک ہزار سے زائد قیدی رہا کیے، جو کسی ایک روز میں قیدیوں کا ریکارڈ تبادلہ ہے۔۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے اس پیش رفت کو مذاکرات کی کامیابی اور جنگ بندی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔یمن میں 2015سے جاری خانہ جنگی دنیا کے بدترین انسانی المیے کا سبب بنی ہوئی ہے۔ یمنی حکومت اور حوثی باغیوں پر جنگ ختم کرنے کا دباؤ ہے۔