یمن، خیراتی عطیات کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 78 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

111

صنعا ۔20اپریل (اے پی پی):یمن میں خیراتی عطیات کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے78 افراد ہلاک ہو گئے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق حوثیوں کے زیر کنٹرول وزارت داخلہ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ صنعا کے ایک سکول میں رمضان کے آخری دنوں میں تاجروں کی جانب سے خیراتی عطیات کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس سے 78افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس امدادی تقریب کے انعقاد کے ذمہ دار دو تاجروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔