34.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیمنی آثار قدیمہ کا مجسمہ 16اپریل کو اسرائیل میں نیلام کیا جائے...

یمنی آثار قدیمہ کا مجسمہ 16اپریل کو اسرائیل میں نیلام کیا جائے گا،عرب ماہر

- Advertisement -

تل ابیب ۔14اپریل (اے پی پی):آثار قدیمہ کے عرب ماہر عبداللہ محسن نے انکشاف کیا ہے کہ16اپریل ( بدھ)کو ایک اسرائیلی نیلام میں یمن سے تعلق رکھنے والا مجسمہ پیش کیا جائے گا۔العربیہ کے مطابق انھوں نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ کانسی سے بنا ہوا ابو الہول کا ایک چھوٹا مجسمہ جو یمن کے آثار قدیمہ سے تعلق رکھتا ہے بدھ 16 اپریل 2025 کو یافا (تل ابیب) میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

محسن کے مطابق یہ مجسمہ شلومو موسائیف گروپ (1925-2015) سے ہے۔ وہ بخارا سے تعلق رکھنے والے ایک معروف تاجر، جواہرات کے بیوپاری اور یہودی نوادرات جمع کرنے والے ہیں۔ وہ بیت المقدس میں پیدا ہوئے اور 1963ء میں برطانیہ منتقل ہو گئے۔ وہ عربی زبان بولتے ہیں اور اپنی زندگی میں ساٹھ ہزار سے زائد نوادرات جمع کر چکے ہیں جن میں یمن کے نایاب آثارِ قدیمہ کے سینکڑوں شاہکار بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

یمن کے آثارِ قدیمہ اس وقت بڑے پیمانے پر چوری اورسمگلنگ کی کارروائیوں کا شکار ہیں تا کہ انہیں بیرونِ ملک فروخت کیا جا سکے۔ دوسری جانب یمنی حکومت اور حوثیوں کے درمیان ملک سے نوادرات کی سمگلنگ اور ان کی علاقائی و عالمی منڈیوں تک منتقلی کے حوالے سے الزامات کا تبادلہ جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581482

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں