یمن تنازعہ کی بین الاقوامی تحقیقات سے متعلق اقوام متحدہ میں پیش کی جانے والی قرار داد مسترد

132

اقوام متحدہ۔ 30 ستمبر (اے پی پی)یمن کے خونریز تنازعے کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات سے متعلق اقوام متحدہ کی سطح پر کی جانے والی ایک کوشش ناکام ہو گئی ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس پیش رفت کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر زید رعد الحسین کی ناکامی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جنہوں نے یمنی تنازعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں چندیورپی ریاستوں کی جانب سے ایک قرارداد جمع کرائی گئی، جسے مسترد کر دیا گیا۔ تاہم سوڈان کی جانب سے ایک مختلف قرارداد کے مسودے کو منظور کر لیا گیا، جس میں خاصا نرم موقف اختیار کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ یمن میں گزشتہ برس مارچ سے جاری مسلح تنازعہ اب تک ساڑھے چھ ہزار افرادکی موت کا سبب بن چکا ہے۔