ریاض۔10نومبر (اے پی پی):اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ یمن کے سیئون شہر میں اتحادی فوج کے کیمپ پر بزدلانہ حملے میں 2 نان کمیشنڈ افسر شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 8 نومبر کو یمن کے سیئون شہر میں واقع اتحادی افواج کے کیمپ پر ہوا جس کے نتیجے میں میں 2 نان کمیشنڈ افسر شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔
ترکی المالکی نے کہا کہ یہ حملہ یمنی وزارت دفاع سے منسلک ایک شخص نے کیا تاہم، ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور یمنی کی قانونی حکومت کی نمائندگی نہیں کرتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت کے زیادہ تر ارکان یمنی عوام کے مصائب کے خاتمے میں اتحادی افواج کی نمایاں کوششوں کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حملے میں جان سے جانے والے دونوں افسران کی لاشوں اور زخمی افسر کو سعودی عرب منتقل کردیا گیا ہے۔