یمن میں خود کش بم حملے کے نتیجے میں 30 فوجی ہلاک

89

عدن ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) یمن میں خود کش بم حملے کے نتیجے میں 30 فوجی ہلاک ہو گئے۔برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق فوجی حکام اور طبی ذرائع نے کہا ہے کہ اتوار کو یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی شہر عدن میں واقع بیس پر فوجی تنخواہیں لینے کے لئے جمع تھے کہ اس دوران خودکش بمبار نے خود کو دھماکہ سے اڑا دیا۔