اقوام متحدہ ۔ 9 جولائی (اے پی پی) جنگ سے تباہ حال ملک یمن میں رواں سال ہیضہ کی وبا سے اموات 705 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 60ہزار تک پہنچ گئی ہے۔اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق کے مطابق یمن میں2018ءکے دوران ہیضہ کی وبا سے 75 اموات اور 3 لاکھ 80 ہزار افراد متاثر ہوئے تھے اور رواں سال اس میں اضافہ ہونے کے بعد 4لاکھ 60 ہزار افراد ہیضے میں مبتلا ہوئے ہیں جس کے باعث جنوری سے 705 اموات ہوئیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 75 اموات ہوئیں