جینوا ۔ 08 نومبر (اے پی پی) عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او )نے انکشاف کیا ہے کہ یمن میں جاری لڑائی کے سبب نصف سے زائد طبی مراکز مکمل طور پر بند ہو گئے ہیں یا پھر جزوی طور پر کام کر رہے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سروے میں کہا گیا ہے کہ یمن کے 16 صوبوں میں تین ہزار 507 طبی مراکز مکمل طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں جو کہ مجموعی طبی مراکز کے محض 45 فیصد ہیں