صنعا ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں یمن میں 72 گھنٹوں کی قابل توسیع جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کر دیا جائے گا اور ساتھ ہی اس جنگ بندی پر عمل درامد کے لیے امن کمیٹی کو فعال کر دیا جائے گا۔ولد الشیخ نے سلطنت عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے ایک بیان میں کہاکہ وہ اس سلسلے میں یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی سے ملاقات کے لیے سعودی عرب کا دورہ کریں گے