صنعائ۔ 27 مئی (اے پی پی) یمن کے شہر تیز پر حملہ میں 7 بچے جاں بحق ہوگئے۔ یونیسف کی رپورٹ کے مطابق جنوبی شہر تیز پر شدید حملہ میں 7بچے جاں بحق ہوئے جن کی عمریں 4 سے7 سال کے درمیان ہیں۔ یمن میں گزشتہ 10 دنوں کے دوران شدید حملوں میں 27بچے جاں بحق اور بڑی تعداد زخمی ہوئے ہیں ناکافی امداد اور علاج کی سہولیات کی کمی کے باعث یونیسف نے خبر دار کیا ہے کہ بچوں کی اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ یمن میں حوثی باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان جاری لڑائی میں ہزاروں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے یمن کی خراب صورتحال کو بد ترین انسانی سانحہ قرار دیا ہے جہاں لاکھوں لوگوں کو خوراک اور ادویات سمیت امداد کی اشد ضرورت ہے ۔