یمن میں ہلاکتوں کی تعداد 7000 سے بڑھ گئی، اقوم متحدہ

119

اقوام متحدہ۔ 08 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت نے کہا ہے کہ یمن میں گزشتہ 20 ماہ کے دوران 7000 سے زائد افراد ہلاک اور 37ہزار کے زخمی ہوئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق 21 ملین افراد کو صحت کی فوری سہولیات درکار ہیں۔ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی اسماعیل عولد شیخ احمدنے باغیوں کے کنٹرول میں موجود یمن کے ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی صورتحال ایسے ہی نہیں جاری رہ سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ مر رہے ہیں، بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے جب معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔