نیویارک ۔ 27 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے دنیا بھر کو متنبہ کیا ہے کہ اگلے مہینوں میں خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں ہیضے کی وبا شدت اختیار کر سکتی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن میں پھیلنے والی ہیضے کیاس وبا کی وجہ سے اب تک 2 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔