یمن میں 85 ہزار بچے ہلاک ہو چکے ہیں، سیو دی چلڈرن

89

لندن۔22 نومبر(اے پی پی)بہبود اطفال کی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم سیو دی چلڈرن نے کہا ہے کہ یمن میں سن 2015 سے شروع ہونے والے مسلح تنازعے کے بعد تقریباً 85 ہزار بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ امدادی تنظیم کے مطابق زیادہ تر بچوں کی ہلاکت غذائی قلت کی وجہ سے ہوئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ غذا کی کمی سے بچوں کے کئی جسمانی اجزا بتدریج غیرفعال ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی کہا ہے کہ یمن میں 13 لاکھ بچے غذا کی شدید کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ تنظیم کے مطابق ان بچوں کی عمریں پانچ سال اور اس سے کم تھیں۔