- Advertisement -
اقوام متحدہ ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے انڈر سیکرٹری جنرل مارک لوکاک نے کہا ہے کہ یمن کی نصف آبادی یعنی ایک کروڑ چالیس لاکھ افراد کو قحط کے خطرے کا سامنا ہے۔مارک لوکاک نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ اقوام متحدہ کے حالیہ جائزے کے مطابق 14ملین افراد کو ابتدائی قحط کی صورتحال کا سامنا ہے۔اس سے قبل ستمبر کے اعداد وشمار میں یہ تعداد 11 ملین تھی۔جس کا مطلب ہے کہ ان کی بقا کا انحصار بیرونی امداد پر ہے۔انہوں نے اس صورتحال کو جدید دنیا کے لئے تشویشناک قرار دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118970
- Advertisement -