وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ایکسپو سنٹر میں اینیبلرز کے تحت ینگ انٹر پرینیور فیسٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سٹالوں کا دورہ کیا، نوجوانوں کے بزنس آئیڈیاز دیکھے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ رانا سکندر حیات نے اینیبلرز کے تحت پروگرام میںانٹر پرینیور زمیں ایوارڈز بھی تقسیم کئے
ینگ انٹر پرینیور فیسٹ جیسے پروگرامات نئے آئیڈیاز تخلیق کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ صوبا ئی وزیر تعلیم

مزید خبریں
لاہور۔26اکتوبر (اے پی پی):وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ایکسپو سنٹر میں اینیبلرز کے تحت ینگ انٹر پرینیور فیسٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سٹالوں کا دورہ کیا، نوجوانوں کے بزنس آئیڈیاز دیکھے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ رانا سکندر حیات نے اینیبلرز کے تحت پروگرام میںانٹر پرینیور زمیں ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب اور نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ینگانٹر پرینیور فیسٹ جیسے پروگرامات نوجوانوں کو نئے آئیڈیاز تخلیق کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں، یوتھ آف پاکستان میں صلاحیت کی کمی نہیں، آج کی یوتھ بہت حیران کن کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ینگ انٹر پرینیور فیسٹ جیسی سرگرمیاں نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دیتی ہیں، پاکستان کے نوجوا ن انٹر پرینیور شپ کے ذریعے مضبوط کل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ پاکستان ٹیکنالوجی کے انقلاب کی جانب بڑھ رہا ہے۔ آج پاکستان کے تعلیمی اداروں میں بچے روبوٹکس پر عبور حاصل کر رہے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں سٹیم مقابلوں میں طلبا ایک دوسرے سے بڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ اس سال ہونے والے سٹیم مقابلہ جات میں 10 لاکھ طلبا حصہ لیں گے۔
رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ گریڈ نائن میں سائنس کے ساتھ ساتھ ٹیک ایجوکیشن بھی پڑھائی جا رہی ہے۔ گزشتہ سال گریڈ 9 کے 52 ہزار طلبہ نے ٹیک ایجوکیشن کے ساتھ امتحان دیا۔ نئے تعلیمی سال سے گریڈ ون سے ہی سلیبس میں اے آئی شامل کی جا رہی ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ تمام جامعات میں گریجویشن کی ڈگری میں اے آئی کورس کو لازمی کر دیا گیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پبلک تعلیمی اداروں میں طلبا کو ٹیکنالوجی گیجٹس دئیے جا رہے ہیں۔ گذشتہ دو سالوں میں جامعات کے 1 لاکھ 10 ہزار نوجوانوں جدید لیپ ٹاپ اور سکالرشپ دئیے، مزید دے رہے ہیں۔ ایک لاکھ طلبا اور اساتذہ کو مفت گوگل کورسز کروائے۔ سکولوں کو اپگریڈ کرتے ہوئے 5 ہزار سکولوں میں سٹیم اور روبوٹکس لیبز اس سال مکمل ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈگری ہولڈر نوجوانوں کو پبلک سکولز چلانے کے مواقع دینے سے 40 ہزار انٹرپریونرز کو روزگار دیا۔







