14.9 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومکھیل کی خبریںیوآن یو اے ٹی ایکس اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ...

یوآن یو اے ٹی ایکس اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر

- Advertisement -

ٹیکساس۔25فروری (اے پی پی):چین کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی دفاعی چیمپئن یوآن یو امریکا میں جاری اے ٹی ایکس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔27 سالہ آسٹریلوی ٹینس سٹار کمبرلی بیریل نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میچ میں چین کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی دفاعی چیمپئن یوآن یوکو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت شہر آسٹن میں اے ٹی ایکس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ منگل کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں 27 سالہ آسٹریلوی ٹینس سٹار کمبرلی بیریل نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میچ میں چین کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی دفاعی چیمپئن یوآن یوکو ٹائی بریک پر 6-7(5-7)اور 6-7(5-7)سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565915

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں