36.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومکھیل کی خبریںیوئیفاچیمپئنز لیگ، سیمی فائنل لیگ ون میں پیرس سینٹ جرمین نے آرسنل...

یوئیفاچیمپئنز لیگ، سیمی فائنل لیگ ون میں پیرس سینٹ جرمین نے آرسنل کو 0-1 گول سے ہرا دیا

- Advertisement -

لندن۔30اپریل (اے پی پی):پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم نے یوئیفا چیمپئنز لیگ سیمی فائنل فرسٹ لیگ میں آرسنل کی ٹیم کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے ہرا دیا۔ عثمان ڈیمبیلےنے واحد گول کر کے اپنی پیرس سینٹ جرمین کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ایمرٹس سٹیڈیم، لندن ، میں کھیلے گئے یوئیفا چیمپئنز لیگ سیمی فائنل فرسٹ لیگ میچ میں سینٹ جرمین اور آرسنل کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔

سینٹ جرمین کی ٹیم نے میچ میں سخت مقابلے کے بعد آرسنل کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ عثمان ڈیمبیلےنے میچ شروع ہونے کے بعد چوتھے منٹ پر ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو آرسنل کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلا دی ، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

- Advertisement -

آرسنل کی ٹیم نے بعد میں گول کرنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ کامیاب ثابت نہ ہوسکی۔پیرس سینٹ جرمین اور آرسنل کی ٹیموں کے درمیان یوئیفاچیمپئنز لیگ میں سیمی فائنل مرحلے کا سیکنڈ لیگ میچ 7 مئی کو فرانس میں کھیلا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590269

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں