میڈرڈ۔10اپریل (اے پی پی):یوئیفا چیمپئنز لیگ، کوارٹر فائنل فرسٹ لیگ میں بارسلونا نے بوروسیا ڈورٹمنڈ اور پیرس سینٹ جرمین نے آسٹن ولا کو شکست دے دی۔ ایسٹاڈی اولمپک لوئس کمپنیز، بارسلونا میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوروسیا ڈورٹمنڈ کو باآسانی 0-3 گول سے شکست دے دی، فاتح بارسلونا ٹیم کی طرف سے رابرٹ لیوینڈوسکی نے 2 جبکہ رافنھا اورلامین یمل نے ایک ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
بارسلونا کی ٹیم سیکنڈ لیگ کوارٹر فائنل میچ میں 15 اپریل کو پنجہ آزمائی کرے گی۔پارک ڈیس پرنسز، پیرس، فرانس میں کھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل لیگ ون میچ میں پیرس سینٹ جرمین اور آسٹن ولا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں پیرس سینٹ جرمین نے آسٹن ولا سٹی کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ ڈیزائرڈو،خویچہ کوارتسخیلیہ اور نونو مینڈس نے ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم پیرس سینٹ جرمین کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ آسٹن ولا کی جانب سے واحد گول مورگن راجرز نے سکور کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580141