یوئیفا ویمنز یورو فٹ بال چیمپئن شپ 2017ءکا فائنل ( اتوار کو) کھیلا جائیگا

78

یوئیفا ویمنز یورو فٹ بال چیمپئن شپ 2017ءکا فائنل ( اتوار کو) کھیلا جائیگا۔ ہالینڈ اور ڈنمارک کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی

ایمسٹرڈیم ۔ 04 اگست (اے پی پی) ہالینڈ اور ڈنمارک کی ٹیموں کے درمیان یوئیفا ویمنز یورو فٹ بال چیمپئن شپ 2017ءکا فائنل میچ توار کو ہالینڈ میں کھیلا جائیگا۔ ویمنز یورو فٹ بال چیمپئن شپ کی سیمی فائنل مرحلے میں انگینڈ اور آسٹریا کی ٹیمیں اپنے اپنے میچز ہار کر چیمپئن شپ سے باہر ہوچکی ہیں۔ اس سے قبل یوئیفا ویمنز یورو فٹ بال چیمپئن شپ 2017ءکے پہلے سیمی فائنل میچ میں ڈنمارک کی ٹیم نے آسٹریا کو 3-0 سے ہرا دیا میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں میزبان ہالینڈ کی ٹیم نے انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے ہرا کر چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل سخت اور کانٹے دار ہوگا اور شائقین فٹ بال کو اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔ چیمپئن شپ کا فائنل میچ 6 اگست کو کھیلا جائیگا۔