لندن۔15اپریل (اے پی پی):یوئیفا چیمپئنز لیگ میں (کل)بدھ کو کوارٹر فائنل مرحلے کے دو میچ کھیلے جائیں گے۔کوارٹر فائنل سیکنڈ لیگ کے پہلے میچ میں آسٹن ولا اور پیرس سینٹ جرمین کی ٹیمیں ولا پارک ، برمنگھم میں نبرد آزما ہوں گی۔ پیرس سینٹ جرمین کو آسٹن ولا کے خلاف مجموعی طور پ0-1 کی سبقت حاصل ہے۔
یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل مرحلے کے فرسٹ لیگ میچ میں پیرس سینٹ جرمین نے آسٹن ولا کو ایک کے مقابلے 3 گول سے شکست دی تھی۔ اسی روز سیکنڈ لیگ کا دوسرا میچ بارسلونا اور بوروسیا ڈورٹمنڈ کی ٹیموں کے درمیان سگنل آئیڈونا پارک، ڈورٹمنڈ، جرمنی میں کھیلا جائے گا۔
بارسلونا کو بوروسیا ڈورٹمنڈ کے خلاف مجموعی طور پر 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل مرحلے کے فرسٹ لیگ میچ میں ہسپانوی کلب بارسلونا نے بوروسیا ڈورٹمنڈ کو با آسانی 0-4 گول سے شکست دی تھی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582119