یوئیفا یورو 2016، پرتگال نے پہلے کوارٹر فائنل میں میدان مار لیا، پولینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

150

پیرس ۔ یکم جولائی (اے پی پی) یوئیفا یورو 2016 کے پہلے کوارٹر فائنل میں پرتگال نے میدان مار لیا، فاتح ٹیم نے پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر پولینڈ کو 5-3 سے ہرایا اور فائنل فور میں جگہ حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے جنوبی ساحلی شہر مارسیلی کے سٹیڈ ویلوڈروم میں یورو فٹ بال کے پہلے کوارٹر فائنل میں پرتگال اور پولینڈ کے مابین کھیلا گیا میچ مقررہ وقت تک 1-1 سے برابر رہا،میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور محض ایک منٹ چالیس سیکنڈ کے بعد پولینڈ کی جانب سے رابرٹ لوانڈوسکی نے میچ کا پہلا گول کر دیا، یہ اس ٹورنامنٹ میں نہ صرف ان کا پہلا گول تھا بلکہ یہ گول یورو کپ کی تاریخ کا کسی بھی میچ میں دوسرا سب سے کم وقت میں ہونے والا گول ہے۔