یوایس ایڈ پاکستان کے مشن ڈائریکٹر جان گرورک کا تقریب سے خطاب

114
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی ترقی کے حوالے سے امریکا کے امدادہ ادارہ یوایس ایڈ پاکستان کے مشن ڈائریکٹر جان گرورک نے کہا ہے کہ بلوچستان زرعی ترقیاتی منصوبے سے سولہ ہزار گھرانوں کی آمدنی میں بہتری آئی ہے ، منصوبہ یو ایس ایڈ اور عالمی ادارہ خوراک وزراعت کے 32ملین ڈالر مالی تعاون سے مکمل کیا گیا ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں ایک مشترکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس منصوبے کے دائرہ کار میں صوبہ بلوچستان کے آٹھ اضلاع اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات میں زرعی ترقیاتی سرگرمیاں شامل تھیں۔جان گرورک نے کہا کہ یوایس ایڈ کو بلوچستان میں اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے حکومت، مقامی لوگوں اور ایف اے او کے ساتھ اشتراک پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس منصوبے کے تحت متعلقہ علاقوں میں لوگوں کے روزگار میں زبردست بہتری رونما ہونے پر خوشی ہے۔ یو ایس ایڈ نے اس منصوبے کے ذریعے 826سماجی تنظیمیں قائم کیں ،جن سے سولہ ہزار گھرانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا، اس منصوبے نے مقامی آبادیوں اور کاشتکاروں کو اپنی فصلوں اور مویشیوں کی پیداوار، ان کی فروخت اور آمدن بڑھانے میں مدد دی۔