یواین آر ڈبلیو اے کی یورپی یونین سےفلسطینیوں کے لئے نئی فنڈنگ کی اپیل

148
UNRWA
UNRWA

زہ ۔13فروری (اے پی پی):فلسطینی مہاجرین کے لئے اقوام متحدہ کے ادارے ( یواین آر ڈبلیو اے) کے سربراہ کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے یورپی یونین سے اپیل کی ہے کہ اس تنظیم کو ہفتوں کے اندرنئی فنڈنگ دی جائے کیونکہ اسرائیل کی جانب سے رفح پر زمینی حملہ کرنے کی تیاریوں کے پیش نظر بڑی تعداد میں عام شہریوں نے ایجنسی کے پاس پناہ لی ہے۔

العربیہ کے مطابق انروا کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ایجنسی نے فراہم کی جانے والی امداد کی بین الاقوامی نگرانی کی تجویز بھی پیش کی ہے ۔یہ پوچھے جانے پر کہ یو این آر ڈبلیو اے کے لیے مہینے کے آخر تک یورپی یونین سے 82 ملین یورو کی وصولی کس قدر ضروری ہے، انہوں نے کہا یہ انتہائی اہم ہے۔