یواے ای میں میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرملک ارسا ل کرنے کی شرح میں 6.5 فیصدکا اضافہ

47
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرملک ارسا ل کرنے کی شرح میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.5 فیصدکا اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی سے لیکردسمبر2020 تک کی مدت میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 2.956 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا ،جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.5 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 2.776 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، دسمبر2020 میں یواے ای میں مقیم پاکستانیوں نے 511.6 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ دسمبر2019 میں یواے ای میں مقیم پاکستانیوں نے 504.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔دبئی میں مقیم پاکستانیوں نے جاری مالی سال کے پہلے نصف میں 2.488 ارب ڈالر، ابوظہبی 418.4 ملین ڈالر، شارجہ 34.4 ملین ڈالراوریواے ای کی باقی ریاستوں میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 14.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا۔حکومت کی جانب سے قانونی ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات اور سہولیات کی فراہمی کی وجہ سے ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے اورجاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سمندرپارکام کرنے والے پاکستانی ورکروں کی ترسیلات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 24.9 فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے۔