یواے ای نے دو ارب ڈالر مالیت کے دو ڈیپازٹس کو ایک سال کیلئے رول اوور کر دیا

146
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات(یواے ای) نے دو ارب ڈالر مالیت کے دو ڈیپازٹس کو ایک سال کیلئے رول اوور کر دیا ہے۔ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق یو اے ای نے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے ہوئے اپنے دو عدد ڈیپازٹس کو جن میں سے ہر ایک 1.0 ارب امریکی ڈالر کا ہے، مزید ایک سال کے لیے رول اوور کرنے کی تصدیق کی ہے۔ ان ڈیپازٹس کی مدت جنوری 2025ء میں ختم ہو رہی تھی۔