یوتھ فورم فار کشمیر کے زیراہتمام کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے اسلام آباد میں سائیکل ریلی کا انعقاد

107
Bicycle rally
APP12-040224 ISLAMABAD: February 04 – People participating in PEDAL for Peace Kashmir solidarity cycle rally from D-Chowk to Islamabad Press Club organized by YFK-International Kashmir Lobby Group in collaboration with Islamabad Cycling Association. APP/SMR/FHA

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام یوم یک کشمیر کی مناسبت سے اسلام آباد میں سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے آواز بلند کی،شرکا نے یہ پیغام دیا کے حکومت پاکستان اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سیکرٹری جنرل شیخ متین نے کہا کہ ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کشمیریوں کا موقف بھرپور طریقے سے اقوام عالم تک پہنچایا اور ہر فورم پر کشمیریوں کی نمائندگی گی، بھارت ظلم وجبر کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبا سکتا۔

یوتھ فورم فار کشمیر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زمان باجوہ نے کہا کہ ہم آج کے دن کشمیریوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کے دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائے ۔ریلی ڈی چوک سے شروع ہو کر نیشنل پریس کلب میں اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں سو سے زائد سائیکل سواروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔