مونٹیویڈیو۔26ستمبر (اے پی پی):یوراگوئے کے دارالحکومت مونٹیویڈیو کی بڑی جیل میں آتشزدگی سے 6 قیدی ہلاک ہو گئے۔ یوراگوئے کے ذرائع ابلاغ نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ ملک کی سب سے بڑی سانتیاگو وازکوز کی جیل میں آگ لگنے کے بعد 6 قیدیوں کی جلی ہوئی لاشیں ایک بند سیل سے ملی ہیں ، باقی سیل کھلے ہوئے تھے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملحقہ سیل سے ایک زخمی قیدی کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر 2023 میں اسی جیل میں آگ لگنے سے6افراد ہلاک ہو گئے تھے۔