- Advertisement -
پیرس ۔ 11 جون(اے پی پی) یورو فٹ بال چیمپئن شپ شروع ہو گئی، میزبان فرانس نے رومانیہ کو افتتاحی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر تھا کہ کھیل کے آخری لمحات میں فرانسیسی فٹ بالر پائٹ نے گول کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ یورو چیمپئن شپ کے سلسلے میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں فرانس نے شاندار کھیل کی بدولت رومانیہ کو 1 کے مقابلے میں 2 گولز سے ہرا دیا۔ فرانس کی کامیابی میں فٹ بالر ڈمیٹری پائٹ کے گول نے اہم کردار ادا کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8433
- Advertisement -