- Advertisement -
پیرس ۔ 16 جون(اے پی پی) فرانس یورو فٹ بال چیمپئن شپ 2016ءکے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔ فرانس کی ٹیم نے البانیہ کو شکست دیکر چیمپئن شپ کے ٹاپ 16 کے لئے کوالیفائی کیا۔ فرانس کی طرف سے جریزمین اور پایٹ نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ فرانس میں جاری یورو فٹ بال چیمپئن شپ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان فرانس اور البانیہ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں فرانس نے البانیہ کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا یورو فٹ بال چیمپئن شپ کے ٹاپ 16 کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8890
- Advertisement -