23.8 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومکھیل کی خبریںیورو فٹ بال کپ 2016 کے دوران برطانیہ اور روس کے شائقین...

یورو فٹ بال کپ 2016 کے دوران برطانیہ اور روس کے شائقین کے درمیان جھڑپیں،متعدد زخمی

- Advertisement -

پیرس۔ 12 جون(اے پی پی) فرانس کے شہر مارسے میں یورو فٹ بال کپ 2016 کے دوسرے روز برطانیہ اور روس کے فٹبال شائقین اور پولیس کے درمیان تازہ جھڑپیں ہوئی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ کے سفیر نے کہا ہے کہ اس کے نتیجے میں بہت سے برطانوی فرانس کے ہسپتالوں میں ہیں۔برطانوی سفیر جولین کنگ نے ٹویٹ کیاکہ رات کئی برطانوی شہری ہسپتال پہنچے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سفارتخانہ فرانسیسی حکام کے ساتھ صورت حال کا جائزہ لے رہا ہے۔ان جھگڑوں کا آغاز تین دن قبل جمعرات کی نصف شب کے وقت مقامی نوجوانوں اور برطانوی فٹ بال شائقین کے درمیان شہر کی پرانی بندرگاہ کے علاقے میں واقع ملکہ وکٹوریہ پب کے باہر ہوا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8496

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں