یورو 2016ءمیں انگلینڈ اور ویلز کے درمیان میچ 16 جون کو کھیلا جائیگا، شائقین پر شراب پینے پر پابندی عائد

لندن ۔ 26 مئی (اے پی پی) برطانوی پولیس نے آئندہ ماہ شیڈول یورو فٹ بال چیمپئن شپ میں انگلینڈ اور ویلز کے درمیان میچ سے قبل اور بعد میں شائقین پر لینس شہر کی گلیوں میں شراب پینے پر ایک دن کی پابندی عائد کر دی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 16 جون کو کھیلا جائے گا۔ برطانوی پولیس حکام کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق …

لندن ۔ 26 مئی (اے پی پی) برطانوی پولیس نے آئندہ ماہ شیڈول یورو فٹ بال چیمپئن شپ میں انگلینڈ اور ویلز کے درمیان میچ سے قبل اور بعد میں شائقین پر لینس شہر کی گلیوں میں شراب پینے پر ایک دن کی پابندی عائد کر دی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 16 جون کو کھیلا جائے گا۔ برطانوی پولیس حکام کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شائقین کو ٹکٹوں کے بغیر میچ دیکھنے کیلئے گراﺅنڈ یا فین زون میں داخل ہونے سے منع کیا گیا ہے، شائقین لینس شہر کی گلیوں میں شراب نہیں پی سکیں گے البتہ فین زون میں انہیں شراب پینے کی اجازت ہو گی

Leave a Reply