یورو 2020ءچیمپئن شپ کوالیفائنگ، اٹلی، سپین، فن لینڈ، رومانیہ اور آئرلینڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

116

میڈرڈ ۔ 28 مارچ (اے پی پی) یورو 2020ءفٹ بال چیمپئن شپ کوالیفائنگ میں اٹلی، سپین، فن لینڈ، رومانیہ اور آئرلینڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ یورو 2020ءچیمپئن شپ کوالیفائنگ میں کھیلے گئے گروپ جے کے میچ میں اٹلی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے لیختین ستائنکو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-0 گولز سے زیر کر کے کامیابی سمیٹی، گروپ ایف کے ایک میچ میں سپین نے مالٹا کو 2-0 گولز سے قابو کیا، رومانیہ نے فروئے آئس لینڈ کو 4-1 گولز سے شکست فاش سے دوچار کیا، فن لینڈ نے آرمینیا کو 2-0 گولز سے ہرایا، آئرلینڈ نے جارجیا کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دی، ناروے اور سویڈن کے درمیان میچ 3-3، یونان اور بوسنیا کے درمیان میچ 2-2 جبکہ سوئٹزرلینڈ اور ڈنمارک کے درمیان میچ 3-3 گولز سے برابری پر ختم ہوا۔