لندن ۔23اکتوبر (اے پی پی) یورپین سٹاک مارکیٹس میں تجارتی سرگرمیوں کا آغاز مندی سے ہوا جس کی وجہ امریکا اور دیگر ملکوں کے درمیان بڑھتی تجارتی کشیدگی ہے۔لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی لمحات میں 0.8 فیصد گر کر 6988.75 پوائنٹ پر آرہا۔فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 1.4 فیصد کم ہوکر 11367.57 پوائنٹ جبکہ پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 1.2 فیصد کمی کے ساتھ 4991.91 پوائنٹ پر آرہا۔