لندن ۔ 15 اپریل (اے پی پی) یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر تیزی رہی۔لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس پیر کو ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 7437.88 پوائنٹ پر مستحکم رہا۔پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 5501.51 پوائنٹ پر مستحکم رہا۔ فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 12011.11 پوائنٹ رہا۔