یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر تیزی

لندن ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر تیزی رہی۔لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس بدھ کو ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران منگل کے مقابلے میں 0.4 فیصد بڑھ کر 7088.08 پوائنٹ پر رہا۔فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 11811.47 پوائنٹ جبکہ پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 5187.11 پوائنٹ رہا۔