یورپی ائیر سیفٹی ایجنسی کا پاکستانی ائیرلائنز پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ

69
Pakistan International Airlines
Pakistan International Airlines

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):یورپی ائیر سیفٹی ایجنسی(ایاسا) کی جانب سے پاکستانی ائیرلائنز پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایاسا نے اپنے مکتوب میں وزرات ہوابازی اور پی آئی اے انتظامیہ کو باضابطہ آگاہ کردیا ہے۔جمعہ کو ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایاسا کی جانب سے پی آئی اے کی ٹیم اور انتظامیہ کو ان کے سخت ترین سٹینڈرڈز پر پورا اترنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ ایاسا اور ان کے قوانین اور ضابطوں پر مکمل عمل پیرا رہے گی۔ پی آئی اے انتظامیہ نے گزشتہ 4 سال کی انتھک محنت کے بعد یہ اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔سی ای او پی آئی اے کی جانب سے اس تاریخی موقع پر وزرات ہوابازی، سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی آئی اے ٹیم اور پوری ہوابازی کی صنعت کو ان کے بھرپور تعاون پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس پابندی کے خاتمے کے بعد پوری قوم اب یورپی سیکٹرز پر دوبارہ اپنی قومی ائیر لائن پر براہ راست سفر کر سکے گی۔پابندی کا ختم ہونا پی آئی اے کے فضائی حفاظتی ضابطوں پر کاربند رہنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔