پیرس ۔ 9 مئی (اے پی پی) یورپ کی سٹاک مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ فرانس میں یورپ نواز ایمانویل میکرون کی بطور صدر کامیابی ہے۔پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس0.4 فیصد بڑھ کر 5404.14 پوائنٹ رہا۔فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 0.3 فیصد بڑھ کر 12732.31 پوائنٹ رہا۔لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 0.1 فیصد بڑھنے کے بعد 7308.04 پوائنٹ رہا۔