پیرس ۔ 8 جنوری (اے پی پی) یورپی مارکیٹ میں گندم کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکا میں جنس کی قیمتوں میں تیزی ہے تاہم یورو کی مستحکم شرح تبادلہ کے باعث اضافہ محدود رہا۔پیرس میں یورونیکسٹ گندم کے مارچ کیلئے سودے 0.25 یورو اضافے کے بعد 170 یورو فی ٹن طے پائے۔