یورپی مارکیٹ میں گندم کے نرخوں میں کمی

113

پیرس ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) یورپی مارکیٹ میں گندم کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں اس کے نرخوں میں کمی اور سپلائی میں اضافہ ہے۔پیرس مارکیٹ میں مارچ کے ملوں میں پسائی کے گندم کے سودے 2.25 یورو (1.4 فیصد) کم ہوکر 164.25 یورو فی ٹن طے پائے۔مقامی مارکیٹ کیلئے گندم کے سودے 1.1 فیصد کم ہوکر 160.25 فی ٹن رہے جو کہ 16 نومبر کے بعد اس کی کم ترین قیمت ہے۔