ماسکو۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک یورپی کمپنیوں اور ایران کے درمیان تعاون جاری رکھے جانے کا خواہاں ہے۔ ماسکو میںمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ایٹمی معاہدے میں شامل تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ اس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ماسکو کو توقع ہے کہ یورپی کمپنیاں امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گی۔سرگئی لاو¿روف نے کہا کہ اس وقت فرانس، روس، برطانیہ، جرمنی، چین اور ایران کے درمیان بھرپور مذاکراتی عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ تین یورپی ممالک اور روس و چین مل کر اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایٹمی معاہدے کو امریکا کے بغیر بھی پوری قوت کے ساتھ باقی رکھا جائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118213