یورپی ممالک کے سفیروں کا بھارتی حکومت کی دعوت پر مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے سے انکار اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا اب بھارت کے مکرو فریب کو جان چکی ہے،صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کے سفیروں کا بھارتی حکومت کی دعوت پر مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے سے انکار اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا اب بھارت کے مکرو فریب کو جان چکی ہے، مقبوضہ کشمیر میں ترقی، خوشحالی اور امن نہیں بلکہ محاصرہ اور لاک ڈائون ہے جسے بھارت اب دنیا …

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کے سفیروں کا بھارتی حکومت کی دعوت پر مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے سے انکار اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا اب بھارت کے مکرو فریب کو جان چکی ہے، مقبوضہ کشمیر میں ترقی، خوشحالی اور امن نہیں بلکہ محاصرہ اور لاک ڈائون ہے جسے بھارت اب دنیا سے چھپا نہیں سکتا ہے۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وہ افکار تازہ تھینک فسٹ2020کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر آزادکشمیر نے برطانیہ کے معروف اخبار گارڈین میں چھپنے والی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کے اقدامات مقبوضہ کشمیر کے عوام کی زندگی اور ریاست کی معیشت کے لئے تباہ کن ہیں۔ دنیا کے ذرائع ابلاغ مکمل شواہد کے ساتھ بھارت کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر کی تباہی و بربادی کی داستان بیان کر رہے ہیں اور بھارت کے جھوٹے اور من گھڑت بیانیہ کا پردہ چاک کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جینو سائیڈ انٹرنیشنل نے بھی اپنی رپورٹ میں واضح طورپر کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے دس مراحل میں سے اس وقت اٹھویں مرحلے میں ہے اور اگلے دو مراحل میں کشمیریوں کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کی یہ وہ تصویر ہے جو ذرائع ابلاغ کے ذریعے دنیا کے سامنے آرہی ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام نے گزشتہ سال پانچ اگست اور اکتیس اکتوبر بھارتی حکومت کے غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر اخلاقی اقدامات کے بعد عملاً سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کر دیا ہے اور سول نافرمانی کے تحت بھارت کے ساتھ تجارتی مقاطع کا آغاز کر دیا ہے جو کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک کا نیا مرحلہ ہے