یورپی منڈیوں میں سونے کے نرخوں میں کمی

140

لندن ۔ 2 جون(اے پی پی) یورپی منڈیوں میں سونے کے نرخوں میں کمی جبکہ ایشیائی منڈیوں میں اضافے کا رجحان رہا ۔ لندن کی تجارتی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران سونے کی قیمتیں 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 1210.16 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئیں جبکہ بنگلور تجارتی مرکز میں سونے کے نرخ اضافے کے ساتھ 1215.80 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے۔ اسی طرح نیویارک میں سونے کے نرخوں میں ایک فیصد اضافہ ہوا اور کاروباری سرگرمیوں کے دوران سونے کی قیمتیں 1216.80 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئیں۔