یورپی پارلیمان کا فلسطینی بچوں پر اسرائیلی مظالم بند کرانے کا مطالبہ

75

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے مظالم بالخصوص بچوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی اسمبلی برائے پارلیمان کی طرف سے کونسل کے ارکان کو ایک دعوت نامہ ارسال کیا گیا ہے جس میں فلسطینی بچوں پر اسرائیلی مظالم سے متعلق سوئٹرزلینڈ کے لیلیان موری باسکی کی تیار کردہ رپورٹ پر رائے شماری کا مطالبہ کیا گیا۔ بعدازاں اس رپورٹ پر ہونے والی رائے شماری میں 47 ارکان نے حمایت کی،11 نے مخالفت کی جب کہ 4 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔