لاہور۔27 دسمبر(اے پی پی ) یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدر فابیو ماسیموکاستالدو نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر مظالم اور متنازعہ بھارتی قانون کے خلاف پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان نے قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں70ہزار قر بانیاں دی ہیں اس پر پاکستانی فوج ،عوام اور حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف …
یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدر فابیو ماسیموکاستالدو اور گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا مشتر کہ پر یس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔27 دسمبر(اے پی پی ) یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدر فابیو ماسیموکاستالدو نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر مظالم اور متنازعہ بھارتی قانون کے خلاف پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان نے قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں70ہزار قر بانیاں دی ہیں اس پر پاکستانی فوج ،عوام اور حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوںکو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہاں خواتین، بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے، پاکستان بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیرکے حل اور امن کیلئے جو موقف اختیار کر رہا ہے وہ بالکل ٹھیک ہے، بھارت کو ایسے مظالم بندکر نے چاہیےں جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ وزیر اعظم عمران خان کو بہت جلد خطاب کی دعوت دے گی، سفارتی محاذ پر یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے کہ یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، قیام امن اور کشمیر یوں کے موقف کی بھر پور حمایت کی ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت میں متنازعہ شہریت کا قانون غیر انسانی اور غیر قانونی ہے، بھارتی وزیراعظم نر یندر مودی اور دہشت گرد بھارتی تنظیم آر ایس ایس ایک ہی سکے کے دورخ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو مشتر کہ پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدرفابیو ماسیموکاستالدو نے گورنر ہاﺅس لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر یورپی پارلیمنٹ کے رکن واجد خان ،پاک یورپ فرینڈ شپ فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری پر ویز اقبال لوسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال، مسئلہ کشمیر اور بھارت کے جنگی جنون اور جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ پر یس کانفرنس کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر سے ملاقات انتہائی کامیاب رہی ہے، یہ پاکستان اور میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں نے چند روز قبل یورپی پارلیمنٹ کے دورہ کے دوران 36 اراکین یورپی پار لیمنٹ سے ملاقاتیں کیں جہاں کشمیر، بھارتی جنگی جنون اور جی ایس پی پلس کے حوالے سے گفتگو ہوئی، اب میری دعوت پر یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر پاکستان آئے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے بھارت میں ہونیوالے مارچ سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ نر یندر مودی آر ایس ایس کے ذریعے مسلمانوں کی نسل کشی کا منصوبہ بنا رہا ہے ، عالمی طاقتوں کو چاہیے کہ وہ خاموش تماشائی بننے کی بجائے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع سمیت دیگرمسائل کے حل کے لیے یورپ سمیت دیگر ممالک میں کوششیں جاری ہیں،آج وزارت خارجہ، بیرون ممالک میں پاکستانی سفارتخانے اور پاکستان کی متعلقہ وزارتیں سب ایک پیج پر ہےں جس کی وجہ سے ہم کامیاب ہو رہے ہیں، دنیا بھر میں سیاسی اور حکومتی رہنماﺅں کے ساتھ تعلقات کو صرف اور صرف ملک وقوم کے مفاد میں استعمال کرتا ہوں۔ یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدر نے اس موقع پر کہا کہ کشمیریوں پر مظالم اور متنازعہ بھارتی قانون کے خلاف پاکستانی موقف کی بھر پور حمایت کرتے ہیں، میں یورپی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کمیٹی کا بھی نائب صدر ہوں، پاکستان نے قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں70ہزار قر بانیاں دی ہیں اس پر پاکستانی فوج ،عوام اور ان کی حکومت کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوںکو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہاں خواتین، بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے اور میں سمجھتاہوں کہ پاکستان بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیرکے حل اور امن کیلئے جو موقف اختیار کر رہا ہے وہ بالکل ٹھیک ہے اور بھارت کو ایسے مظالم بندکر نے چاہیےں، کشمیر میں بسنے والے تمام کشمیریوں کو مکمل آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق ہے اس ضمن میںیورپی پارلیمنٹ میں بھی آواز بلند کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں شہر یت کا نیا قانون انسانی حقوق کے خلاف ہے اور مجھے امید ہے بھارت اپنے اس بل پر نظر ثانی کرے گا، تمام شہریوں کو یکساں بنیادی انسانی حقوق ان کا حق ہے، فر انس اور جر منی کئی صدیوں تک لڑ ے مگر اب وہ بہتر ین دوست ہیں ، بھارت کو چاہیے وہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کر ے۔ ایک سوال کے جواب میں یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدر نے کہا کہ جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کیلئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور جو کوششیں کر رہے ہیں یہ پاکستانیوں کیلئے یقیناً باعث فخر ہے اور وہ دورہ یورپ کے دوران بھی صرف پاکستان کے مفادات کی بات کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع سمیت جہاں بھی پاکستان کے مفادات کی بات ہوگی میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا،مجھے یقین ہے کہ پاکستان کیلئے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع ہو جائے گی۔ یورپی پارلیمنٹ کے رکن واجد خان نے کہاکہ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی جی ایس پلس سٹیٹس کے حوالے سے کوششیں قابل تحسین ہیںجنہوں نے2013ءمیں بھی جی ایس پلس سٹیٹس کیلئے یورپ میں پاکستانیوں کا بھرپور مقدمہ لڑا اورآج ا س سے زیادہ آگے بڑھ کر پاکستان کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گورنر پنجاب کودوبارہ یورپ کے دورے کی دعوت دے دی ہے۔ پاک یورپ فر ینڈ شپ فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری پر ویز اقبال لوسرنے کہا کہ جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کاکر یڈٹ بھی گورنر پنجاب کو ہی جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یور پ میں بھارت پاکستان کے خلاف منفی پروپگنڈے کر رہا ہے لیکن جب ہم سب مل کر کام کر یں گے تو ضرور بھارت اپنے مشن میں ناکام اور پاکستان کامیاب ہوگا۔







