یورپی منڈیوں میں گندم کے نرخوں میں کمی

134

پیرس ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) یورپی منڈیوں میں گندم کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا اور گندم کے نرخ 0.8فیصد کی کمی سے تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے۔ پیرس کی یورو نیکسٹ میں گندم کے دسمبرمیں ترسیل کے معاہدے 1.25 یورو کی کمی سے 157یورو فی ٹن میں طے پائے جو کہ پانچ جولائی کے بعد سے گندم کے نرخوں کی کم ترین سطح ہے۔ رپورٹ کے مطابق جی ایم ای گروپ کے دسمبرمیں گندم کی ترسیل کے معاہدے 0.5 یورو یا0.2فیصد کی کمی سے 163یورو فی ٹن میں طے پائے۔