برسلز ۔12مارچ (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے یورپی یونین میں ڈنمارک کے مستقل سفیر کارسٹن گرانبیچ جینسن سے ملاقات کی۔ منگل کو یہاں پاکستان کے سفارتخانے سے جاری ٹویٹ کے مطابق ملاقات کے دوران بین الاقوامی پیش رفت کی روشنی میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔