25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومقومی خبریںیورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کی...

یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کی کولیڈ کے عمومی مندوب جیریمی نوپس سے ملاقات، زراعت میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

برسلز۔15اپریل (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے زراعت کے شعبے کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے پرعزم غیر سرکاری ایسوسی ایشن ” کولیڈ“ کے عمومی مندوب جیریمی نوپس اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔ پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر نے پاکستان اور ایسوسی ایشن کے درمیان تعاون کے جاری شعبوں بالخصوص پائیدار زراعت کے شعبے بارے تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے زرعی ویلیو چینز کو مضبوط بنانے کے لئے استعداد کار میں اضافہ ، تکنیکی تربیت اور علوم کے تبادلے میں مشترکہ کاوشوں کو جاری رکھنے کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

پاکستانی سفیر نے پائیدار کاشتکاری کے طریقوں کو فروغ دینے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق زرعی برآمدی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے پاکستان کے عزم پر زور دیتے ہوئے روابط کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں کو بھی اجاگر کیا۔ ملاقات میں اس اہم شراکت داری کو وسعت دینے اور ماحولیاتی طور پر موزوں زرعی شعبے کی ترقی میں باہمی دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن سید فراز حسین زیدی، اکنامک منسٹر عمر حمید، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ اتاشی محمد بلال بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ نجی شعبے کی غیر منافع بخش تنظیم کے طور پر ”کولیڈ “ کا مقصد ایسی سرگرمیوں میں معاونت کرنا ہے جن سے پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے میں زرعی شعبے کے لئے تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔دریں اثناپاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل یورپی یونین کمیشن برائے ہیلتھ اینڈ فوڈ سیفٹی کلئیر بری سے بھی الگ ملاقات کی۔بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات میں پاکستانی سفیر نے فوڈ سکیورٹی، ریگولیٹری ہم آہنگی سمیت پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان فوڈ سیفٹی کے شعبے میں تعاون کو گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582543

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں