- Advertisement -
برسلز ۔28اپریل (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین کے سائنس و جدت پروگرام کے ڈائریکٹر جنرل مارک لیماترے سے ملاقات کی۔
پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق سفیر نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان علمی اشتراک میں مثبت پیش رفت کا اعتراف کرتے ہوئے یورپی یونین کے سائنس و جدت کے پروگرام میں شرکت کو مزید تقویت دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
- Advertisement -
سفیر نے سائنس ڈپلومیسی پر یورپی یونین کے فریم ورک بارے حالیہ رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے بین الحکومتی سائنسی تنظیموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589252
- Advertisement -