یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی کی یورپی یونین کیلئے آسٹریا کے مستقل مندوب تھامس اوبرریٹر سے ملاقات

62

برسلز۔۔8مئی (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین کے لیے آسٹریا کے مستقل مندوب تھامس اوبرریٹر سے ملاقات کی جس میں علاقائی اور عالمی جغرافیائی سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق سفیر نے انہیں بھارت کی جانب سے پاکستان کی علاقائی سالمیت اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کے پیش نظر جنوبی ایشیا کی بگڑتی ہوئی سلامتی صورتحال سے آگاہ کیا۔